جناح ہسپتال، قومی ادارہ امراض قلب اورقومی ادارہ صحت اطفال کا کنٹرول سندھ حکومت کے سپرد

Published On 10 October,2022 08:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہرقائد کے 3بڑے اسپتالوں کا مسئلہ 3سال بعد حل ہو گیا، و فاقی حکومت نے جناح اسپتال،قومی ادارہ امراض قلب اورقومی ادارہ صحت اطفال کو سندھ حکومت کے سپرد کردیا۔

وفاق نے صوبائی حکومت کی اسپتالوں کی منتقلی کی درخواست منظورکرلی،اسپتال 25سال کی لیز پر سندھ حکومت کو دئیے جائیں گے،صوبائی حکومت اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی، تقرری اور بھرتیاں کا اختیار بھی صوبے کے پاس ہوگا لیز معاہدے کے تحت اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی،پی ٹی آئی دور حکومت میں اسپتالوں کا کنٹرول وفاق نے لیا تھا۔