سی سی پی او کا معاملہ، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے، غلام ڈوگر کو ریلیو کرنے سے انکار

Published On 07 October,2022 04:07 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے معاملہ پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے آگئے، پنجاب حکومت نے دوبارہ سی سی پی او کو وفاق بھیجنے سے معذرت کرلی۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو جواب دیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیو نہیں کرسکتے، وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق میں واپس لینے کا 22 ستمبر کو نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کے معاملے پر ہماری پوزیشن واضح ہے، وفاق کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔