نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

Published On 07 September,2022 05:29 pm

لاہور:(دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور شہر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

لاہور میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے سکیورٹی وفد آیا، جس میں پی سی بی حکام سمیت سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل تھے۔

وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دورے میں شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا لاہور میں کرکٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں، نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد نے لاہور میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔