فیصل سبزواری نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا چیک دیا

Published On 06 September,2022 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرزسید فیصل سبزواری نے ملاقات کی اور اپنی وزارتِ کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا چیک پیش کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارتِ میری ٹائم افیئرز کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا امدادی چیک پیش کیا۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے5 کروڑ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے 2 کروڑ روپے کی رقم وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔