لاہور میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

Published On 27 July,2022 11:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) بادلوں نے لاہور میں برسنے کے لیے پھر کمر کس لی۔ آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی بادل اپنا رنگ ڈھنگ دکھائیں گے۔ لاہور کے ساتھ پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔