عوام شدید پریشان، ملکی نظام سے یقین گزرتے وقت کے ساتھ کم ہو رہا ہے: علی زیدی

Published On 25 July,2022 03:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کہتے ہیں کہ ملک کی عوام شدید پریشان ہیں، عوام کا ملکی نظام سے یقین ہر گزرتے وقت کے ساتھ کم ہو رہا ہے۔

ٹویٹر بیان میں علی زیدی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حالات تب بدلتے ہیں جب غم، غصے میں بدل جاتا ہے، جڑواں شہروں میں طاقت ور مراکز کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عوام مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے، لوگوں کا انصاف اور امن کے ساتھ زندگی گزارنا بنیادی حق ہے، ملک کے عوام شدید پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے مسلسل جھوٹ بولا جاتا رہا ہے، عوام کا ملکی نظام سے یقین ہر گزرتے وقت کے ساتھ کم ہورہا ہے،عوامی ردعمل بے قابو ہوسکتا ہے۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی اور ملک میں ہوتے تو شریف خاندان کے کئی افراد جیل میں ہوتے، آصف زرداری اور انکے بدعنوان وزراء ٹولے اور وزیراعلیٰ سندھ پر سزائیں ہیں۔