اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت کو اتنا تباہ کر دیا کیا کہ قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی یادداشت کی کمی کا شکار ہیں، ان کوچند یاد دہانیوں کی ضرورت ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، بڑے گھپلوں کے علاوہ ٹرانسفر، پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت کو اتنا تباہ کر دیا کیا کہ قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئر مین نے اقتدار کی ہوس میں توازن کا احساس کھو دیا ہے، عمران خان کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق اس کا ثبوت ہیں۔
Three, Imran Niazi deeply hurt the global prestige & standing of the country & its relations with friendly countries. Four, he has lost a sense of balance in his lust for power, which is evidenced by his habitual recourse to lies, propaganda & blatant twisting of facts.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2022