کراچی: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو روکنے کیلئے ایم کیوایم نے درخواست سندھ ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے رجوع کر لیا ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ روکنے کیلئے ایم کیوایم نے درخواست دائر کر دی۔ درخواست کی فوری سماعت کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ درخواست بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کے توسط سے دائر کی گئی۔
ایم کیوایم نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد رجوع کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون سازی سے قبل سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے، درخواست سماعت کیلئے 20 جولائی کو اسلام آباد میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔