کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے

Published On 01 July,2022 03:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

کوہلو کی سب تحصیل تمبو میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

علاقے میں ہونے والی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ مختلف مقامات پر بجلی کے پول گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔