اپر کوہستان میں پولیس موبائل وین کھائی میں جا گری، دو کانسٹیبلز جاں بحق

Published On 10 June,2022 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپر کوہستان کے علاقے پانی باہ میں پولیس موبائل وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبلز جاں بحق ہو گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق پولیس وین گشت پر تھی کہ حادثہ پیش آ گیا، گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو اور مقامی افراد نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر آر ایچ سی داسو منتقل کریا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کانسٹیبلز کا تعلق ضلع صوابی سے ہے جو اپرکوہستان میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔