کراچی:(دنیا نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 54 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی پاک بحریہ میں شمولیت۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور جدید جنگی ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے، جنگی ہتھیار مختلف قسم کے جنگی حالات میں موثٔر کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، چین میں پاکستان نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی نے جہاز کی بروقت تکمیل پر شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط قرار دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل رواں سال جنوری میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکا ہے، مزید دو جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔