'10 منٹ کی ملاقات میں دعا نے والدہ سمیت کسی سے ایک لفظ بھی نہ بولا'

Published On 08 June,2022 03:03 pm

کراچی : (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور والدین کی ملاقات ہوئی جس میں 10 منٹ کی ملاقات میں دعا زہرہ نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق دعا نے دوران ملاقات ماں باپ، بہن یا خالہ کسی کو نہیں دیکھا، دعازہرہ تمام وقت کرسی پر سر جھکائے بیٹھی رہی، ماں نے دعا کو گلے لگایا لیکن دعا نے ماں سے کوئی بات نہیں کی۔

ماں نے دوران ملاقات دعا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ ہمارے ساتھ چلو ہم تمہاری عزت سے شادی کرینگے، بیٹا آپ جیسے کہو گے ہم کریں گے ہمارے ساتھ چلو، ہم آپ کی دو یا چھ ماہ میں شادی کرادیں گے ہماری بات مان لو۔

ملاقات کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آکر والدہ نے دعوی کیا کہ میری بچی نے کہا ممی میں گھر چلنا چاہتی ہوں، میری بچی کو زبردستی یہاں سے لے گئے ہیں اس دوران دعا زہرا کی والدہ روتے ہوئے بیہوش ہوگئیں۔