کراچی: حکومت اور کھاد کمپنیوں کے درمیان معاہدہ، بوری کی قیمت 1850 روپے طے

Published On 31 May,2022 01:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت اور کھاد بنانے والی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، کھاد کی بوری کی قیمت 1850 روپے طے کردی گئی۔

حکومت نے یوریا کھاد کی قیمت 1768 روپے سے بڑھا کر اب 1850 روپے فی بوری طے کردی ہے ، اس سے قبل جب حکومت نے نے کھاد کی قیمت 1768 روپے طے کی تھی تو کمپنیوں نے اس قیمت پر اعتراض کیا تھا اور کمپنیوں نے حکومت سے کھاد پر ری فنڈز جاری کرنے پر بھی زور دیا تھا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں کھاد کی فی بوری 2033 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔ منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا۔


حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 50 کلو بوری کی قیمت 1850 روپے طے کردی ہے، انتظامیہ کے مطابق یوریا کھاد کی طے شدہ قیمت پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔