خانیوال: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ہرا کر کر اپنی سیٹ میں بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ الیکشن جیتنے پر متوالوں نے جشن منایا۔
اس الیکشن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018ءمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن ہارنے والے رانا محمد سلیم نے 2021ء کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اپنی ہی پرانی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دی۔ پی ٹی آئی کی موجودہ امیدوار نورین نشاط ڈاہا کے شوہر 2018ء میں مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے اور الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔ نشاط ڈاہا کے انتقال کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔
ضمنی الیکشن 2021ء میں نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی تھیں۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدواروں نے حصہ لیا۔
ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
پولنگ سٹیشن 45 پر لیگی کارکن اور تحریک لبیک کے کارکنان میں جھگڑا ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی بارش کی، پولیس اور رینجر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنا ووٹ میڈیا کو دکھایا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے ووٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج:
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز پر لیگی امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار 214 ووٹ ووٹ لیکر سے کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 402 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شیخ محمد اکمل 9678 ووٹ لے کر چوتھے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق حیدر 15233 ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
جیت کی خوشی میں جشن:
الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب جشن منایا۔ لیگی کارکنوں نے جیت کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکنوں کو مبارکباد
ایک شیر، تین شکار
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 16, 2021
مہنگائی، نااہلی، اور لوٹ مار
خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔ میں پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں۔
رانا محمد سلیم صاحب اور مسلم لیگ ن کو بہت بہت مبارک! جن رہنماؤں اور کارکنوں نے محنت کی ، کام کیا، ان سب کو شاباش pic.twitter.com/wsf2DbxAXp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 16, 2021
الحمدُللّہِ ربّ العالمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 16, 2021
شیرو خانیوال کی شاندار فتح مبارک نواز شریف نام ہی کافی ہے