کراچی(لیاقت علی رانا):ایم کیوایم پاکستان کےرکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کےباعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کےضمنی الیکشن کیلٸے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے 13امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرادیےہیں۔
ایم کیوایم کی جانب سے 6 امیدواروں، تحریک لبیک کی جانب 3، تحریک انصاف 2، پیپلزپارٹی 1 اور ایک آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائےہیں۔
ایم کیوایم کی جانب سے محمد ابوبکر، شیر زمان، مسعود محمود ، محمد صادق، عارف اعظم اور نگہت فاطمہ نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ٹی ایل پی کی جانب سے شہزادہ شہباز،محمد کاشف اور عبد الستار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائےہیں۔
تحریک انصاف کے خان زمان خٹک اور گوہر علی خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ کاغذات جمع کروانے والے دیگرامیدواروں میں پیپلزپارٹی کے محمد نعیم اور ایرک مشتاق شامل ہیں۔
یاد ر رہے کہ این اے 240 کی نشست پر پولنگ 16 جون کو ہو گی۔