پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوء جمع کردی ۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور صوبائی ترجمان اختیارولی نے عمران خان کے بیان پر کے پی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کر دی، تحریک التوا میں کہا گیا کہ ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی تقسیم کا ایجنڈا پیش کرکے قوم کی سخت دل آزاری کی ہے۔
تحریک التوا میں کہا گیا کہ عمران خان ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی مسلسل بیان بازی کر رہے جس کی وجہ سے قوم میں بہت زیادہ بے چینی پائی جارہی ہے، عوام یہ جاننا چاہتی ہے عمران خان کس کے ایجنڈے پر ایسی باتیں کر رہے ہیں، تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اہم مسئلے کی نوعیت پر اسمبلی میں بحث کی اجازت دی جائے۔