اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 5.5 ہزار روپے مچلکے پر ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے دو مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی، عدالت نے پولیس کو 13 جون کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔