لاہور: (دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں، دیکھتے ہیں کتنا دم ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان احتجاج کی آڑ میں خونی کھیل تماشا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل جمع کررکھے ہیں، ملک کو کسی صورت سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ ملا، یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے، ان کے ارادے عیاں ہو چکے۔
Weapons recovered by punjab Lahore police from vehicles of PTI Lahore office bearers Zubair Niazi and Bajash Niazi. Case registered. This is the ugly face of the so called Long March. These are the intentions. pic.twitter.com/oGZHituEgf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2022