راولپنڈی:(دنیا نیوز) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پیر کوہ کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نے سول انتظامیہ کی مدد سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جبکہ کور کمانڈر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پیرکوہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کی مدد سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر کوئٹہ نے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے ، متاثرین کو پانی، طبی سہولیات، ادویات اور علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم دہرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہیضے سے متاثرہ افراد کو علاج فراہم کر رہے ہیں۔