چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین مستعفی، استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

Published On 07 May,2022 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کی بناء اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ چیئرمین واپڈا نے اپنا استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوائے گئے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کا استعفی منظور کریں۔ چئرمین واپڈا نے اس امید کا اظہار کیا کہ واپڈا میں پیشہ وارانہ افراد کی بدولت جاری منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔

خیال رہے لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے 24 اگست 2016 کو چئرمین واپڈا کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔