گجرات: ٹرین کی زد میں آ کر موٹرسائیکل پر سوار میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق

Published On 06 May,2022 06:57 pm

گجرات: (دنیا نیوز) ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل پر سوار میاں، بیوی اور ان کا بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گجرات کے کٹھا لہ پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 3 افراد چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کا کمسن بیٹا شامل ہے۔

دوسری طرف واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو اور پولیس کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔