منڈی بہاءالدین: عید کی نماز ادا کرنے پر امام مسجد کیخلاف مقدمہ درج

Published On 02 May,2022 10:10 pm

منڈی بہاءالدین:(دنیا نیوز) نواحی گاؤں چک نمبر 28 میں عید کی نماز ادا کرنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین پولیس میانہ گوندل کے مطابق نواحی گاؤں میں امام مسجد قاری محمد الیاس کے خلاف 188 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ 14 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق قاری الیاس نے حکومتی اعلان کی خلاف ورزی کی۔