اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی، اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے ہیں، جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔
قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے، خیال رہے کہ ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔