کراچی: (احسن چانڈیو) کراچی میٹرک بورڈ نے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ 17 مٸی سے امتحانات شروع ہوں گے۔
کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ چٸرمین میٹرک بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے 17 مٸی سے امتحان شتوع ہوں گے جبکہ دسویں جماعت کے 18 مٸی سے امتحان لٸے جاٸیں گے۔ سالانہ امتحانات 4 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحان میں 2 لاکھ سے زاٸد طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔
چٸیرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی لسٹ تیار کر لی گٸی ہے جکہ چند روز میں مکمل امتحانی تفصیلات جاری کر دی جاٸے گی۔ گزشتہ دو سالوں کے درمیان کورونا وبا کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے طلبا و طالبات کو بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا تھا۔