شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر نے انگلینڈ میں عید منالی

Published On 02 May,2022 08:24 pm

لندن:(دنیا نیوز) انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتے قومی کرکٹر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر نے عید منا لی۔

دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے بعد عید کی خوشیاں منائی جاتی ہیں، بابائے کرکٹ انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتے قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر عید کے رنگ میں رنگ گئے ، دونوں نوجوان کرکٹرز نے عید مبارک کا پیغام بھی دیا جبکہ بورڈ حکام سے ناراض محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

ادھر پشاور میں عید منانے والے قومی باؤلر ساجد خان اور نسیم شاہ بھی دیدہ زیب لباس میں نظر آئے، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے لیے ’’عید مبارک‘‘ کا پیغام لکھ کر تصاویر شیئر کیں۔