وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 19 April,2022 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی شہباز شریف سے ان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔