تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

Published On 18 April,2022 05:59 pm

مظفر آباد:(دنیا نیوز) سردار تنویر الیاس 33 ووٹ لے کر بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب، اپوزیشن کا بائیکاٹ، صدر بیرسٹر سلطان محمود نے نئے سربراہ سے حلف لیا۔

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر نے حلف لیا، تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، ممبران اسمبلی و دیگر افراد نے خصوصی شرکت کی۔

نو منتخب وزیراعظم کے ساتھ دو وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا، وزراء میں خواجہ فاروق اور چودھری اخلاق شامل ہیں۔

قبل ازیں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی تین جماعتوں نے بائیکاٹ کیا، اپوزیش لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرح غنڈہ گردی چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 ہے۔