الیکشن کمیشن: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد

Published On 15 March,2022 10:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سات سال سے التوا ہی ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر کمنٹس آنے تھے۔ جس پر معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ انور منصور نے کراچی سے آنا ہوتا ہے، انور منصور آ تو گئے ہیں لیکن انہیں شدید بخار ہے۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج میں دلائل دینا چاہتا ہوں۔