کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ ظہور بلیدی وزیراعلی بلوچستان کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔
رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ کن طرز حکومت کے پیش نظر ممبران پارلیمنٹ سے مشاورت جاری ہے، عبدالقدوس بزنجو کی بد عنوان اور نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، موجودہ حکومت بدامنی، بے چینی اور بری طرز حکمرانی کا موجب بن گئی۔