لاہور: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے لیے ماڈل بننے والے ملک کو منڈی بنا دیا گیا۔
خالد مقبول صدیقی لاہور میں مرکزی آفس پنجاب ہائوس میں پہنچ گئے۔ وہ ائیرپورٹ سے ایم کیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ تک ریلی کی صورت میں پہنچے۔ جہاں پر ان کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا، کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے۔
اس موقع پر چودھری عابد گجر، ڈاکٹر منیر احمد چودھری، سید شہزادہ عدنان بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی تبدیلی کے حوالے سے لاہور کا دورہ نہیں کر رہا ہوں۔ عام لاہوری کو طاقت کا مرکز لاہور کچھ فراہم کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار کے ضمنی الیکشن لاہور میں لڑا۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے ماڈل بننے والے ملک کو منڈی بنا دیا گیا۔ لاہور کے نوجوان کے کھڑے ہونے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ ہم پیشہ ور سیاست دان نہیں ہر بار ایک شخص الیکشن نہیں لڑتا۔ اختیار اقتدار کی طاقت پہنچانے کے لیے آئے ہیں۔ عام نوجوان اپنے طاقت پر الیکشن نہیں لڑسکتا۔ پیسہ، موروثی سیاست اس ملک کا اور عوام کا مقدر نہیں بدل سکتی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خواب نظریے اصول کی قیادت میں ایم کیو ایم آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ ہر شخص اپنے محلے سے لاکر نوجوان کو لاکر اگئے کھڑا کرے تاکہ لاہور مخصوص افراد کی وراثت نہ بن سکے۔ یہاں انتخابات جیتنے نہیں آئے، ہمیں کام کرنے دیں، ایم کیو ایم بار بار آپریشن کا شکار رہی۔ ہمارے خواب کو تعبیر دیں ہم ہر ایک کے ساتھ ہیں، چاہے کوئی بھی ہو پیشہ ور سیاست دان نہیں۔
ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ان مواقعوں پر ایم کیو ایم ساتھ نہ ملتی تو جمہوریت کو تقویت نہ ملتی۔ 2022میں جو اردگرد کے حالات بتا رہے ہیں کوشش کرنے والے اپنے مقاصد میں اس حد تک کامیاب نہ ہوسکے۔ سچائی ہے پاکستان میں جتنے ٹرانسپیرنٹ الیکشن ہوں گے اتنی ہی سیاسی جماعتیں ہوں گی۔