لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ سارے ڈاکو پاکستان کو لوٹ کا مال سمجھتے ہیں، ان سب کو جیلوں میں ہونا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ کرتےہوئے فواد چودھری نے کہا یہ مجلس دیکھیں ان کے چہرے دیکھیں، یہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹا کر اپنی اولاد اور مال کا سوچیں گے یا قوم کا؟
انہوں نے کہا کہ سارے ڈاکو پاکستان کو لوٹ کا مال سمجھتے ہیں، ان تمام کو جیلوں میں ہونا چاہئے نہ کہ ان کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ ملک کیخلاف سازشیں کرتے پھریں۔