لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف ملاقاتوں میں ہی عدم اعتماد لارہی ہے،، تحریک کا شوشہ چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔
عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہناتھاکہ سیاسی مخالفین عدم اعتماد کی باتیں صرف ہوا میں کررہے ہیں،قوم کو ایسی تحریک سے کوئی دلچسپی نہیں -عوام صرف ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن ترقی کے سفر کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے ،اقتدار کی خاطر سیاست کرنے والی اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، ان میں عدم اعتماد لانے کا حوصلہ ہی نہیں-