سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کے ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا: امتیاز شیخ

Published On 27 February,2022 04:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیرتوانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے، سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کے ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا۔

امتیاز شیخ کا شکارپور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ڈگڈگی مارچ کے مداریوں کے چہرے ابھی سے اترے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی مارچ میں شامل مرید اپنے مرشد کا دیدار کرنے کے لئے آئے ہیں، سندھ کی عوام کی حمایت اور ووٹ ھمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ ان سے آٹا چوری، چینی چوری ، این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ ادویات چوری اور یوریا چوری کا حساب مانگ رہے ہیں۔