کراچی کی طرف مارچ پر لوگ پی ٹی آئی کو جوتوں کے ہار پہنائیں گے: سعید غنی

Published On 25 February,2022 11:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے کہ حیرت ہے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کیا کہے گی، کراچی کی طرف مارچ پر لوگ انہیں جوتوں کے ہار پہنائیں گے، پیپلزپارٹی کی ریلی تحریک انصاف کے مارچ سے بڑی ہوگی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کا جو حال کیا وہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، ملک میں کھاد کا بحران ہے، اب وہ وقت نہیں کہ ایک حکم پر شہر بند کیا جاتا تھا، ماضی میں ایم کیو ایم لسانی فساد پھیلاتی رہی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ادویات اس قدر مہنگی کر دی گئیں ہیں کہ لوگ خرید نہیں پا رہے، ہمییں ڈھائی ماہ میں گیس میسر نہیں ہوئی، جرائم کے حوالے سے صرف کراچی کو فوکس نہ کیا جائے، جرائم کے حوالے سے صرف کراچی پر تنقید نہ کی جائے، جرائم صرف کراچی نہیں، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا، وفاق رپورٹ پر سندھ حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتا۔