جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 18 February,2022 08:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج گوجرانوالہ، گجرات اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کی توقع ہے۔ چترال، دیر اور سوات میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔