وزیراعظم کا جی 13 منصوبے کا اچانک دورہ، سٹاف اور حکام کی عدم موجودگی کا نوٹس

Published On 11 February,2022 01:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جی 13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، منصوبے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موقع سے غائب تھے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم کے جی 13منصوبے کے بغیر پروٹوکول دورے سے وزیرِ اعظم ہاوس کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء تک بے خبر تھے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے پر کام کرنے والا سٹاف سنگین غفلت کا مرتکب پایا گیا جو موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔ کنسٹرکشن سائٹ پر مینجر کو بلایا گیا جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی جزوئیات اور رفتار پر بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع پر کیا،عمران خان نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا اور منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔