وزیراعظم آج بہترین کارکردگی والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے

Published On 10 February,2022 09:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج بہترین کارکردگی والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔ تقریب وزیراعظم آفس میں ہوگی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر، اسد عمر، شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم، مراد سعید ، ملک امین اسلم خسرو بختیار، عبدالرزاق داود، عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چودھری، اعظم سواتی، شبلی فراز، پرویز خٹک، نور الحق قادری، امین الحق میں سے دس وزرا اعزاز پائیں گے۔ شاندار کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔