نااہل حکومت پاکستان کیلئے دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں: مریم نواز

Published On 04 February,2022 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔