کیا کوئی بھی چیز حکومت میں صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟ مریم نواز

Published On 31 January,2022 04:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔

ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بے حس اور سنگدل حکومت سے معمولی سی امید بھی ہوتی تو میں انہیں نہ صرف سانحہ پشاور کے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کا کہتی بلکہ مسیحی برادری سے تعزیت کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ بھی دیتی۔