ایکنک اجلاس: پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے چار بڑی سڑکوں کی منظوری

Published On 31 January,2022 12:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایکنک کے اجلاس میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے چار بڑی سڑکوں کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آج ایکنک کے اجلاس میں کمالیہ، شور کوٹ، چوک اعظم، لیہ سڑک کی منظوری دی گئی، جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ان میں حاصلِ پور سے بھاولنگر، وہاڑی، پاکپتن، دیپالپور، شورکوٹ سے جھنگ کی سڑکیں شامل ہیں۔