اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچا، طیارے پر 173 مسافر سوار تھے۔ یہ طیارہ 2 روز قبل معاملہ حل ہونے پر پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔
کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے عملہ جہاز واپس لانے کیلئے اسی روز ملائشیا پہنچا تھا۔ ملائشین حکام نے طیارے کو 2 ہفتے قبل لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کے سبب ضبط کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیز کی رقم تقریباً 14 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا تھا کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے، طیارے کو قبضے میں لینا ناقابل قبول اقدام ہے۔