وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

Published On 20 January,2022 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا، جس میں صحت کارڈ، فوجداری قوانین میں تبدیلیوں اور احساس پروگرام پر بات ہوگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی و حکومتی رہنماوں کے اجلاس میں صحت کارڈ، فوجداری قوانین میں تبدیلیوں اور احساس پروگرام پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے اور کورونا کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔