گورننس بہت پیچیدہ، مہنگی اور مشکل ہو چکی ہے: چیف جسٹس

Published On 13 January,2022 09:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے عدالتوں پر بوجھ بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی اور عام چیزیں جو حکومت کو کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہی، حکومت کی زمہ داریاں پوری نا کرنے پر عدالتوں پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شبر رضا ذیدی کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعققاد کیا گیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ گورننس بہت پیچیدہ، مہنگی اور مشکل ہو چکی، عوام مشکل حالات اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، سڑکیں بنانا، لوگوں کو قانونی تعمیرات کر کے دینے تک کی بنیادی ذمہ داریاں حکومت پوری نہیں کر رہیں، جس کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ بڑرہا ہے۔

سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتی ہے ، اپوزیشن حکومت میں آئے تو وہی الزامات ان پر لگتے ہیں،حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہ تعینات کرتے ہیں ، ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگانے والے تعیناتیاں کرینگے تو عوام کا اعتماد کیسے ہوگا جب تک شفافیت اور احتساب نہیں ہوگا کوئی حکومت سکون سے نہیں چل سکتی۔

آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ کسی سیاستدان کیخلاف ذاتی کیس ہو تو پوری جماعت دفاع میں آ جاتی ہے برادری کے ساتھ وفاداری اور میرٹ کی خلاف ورزی ہمارے ملک کا مسئلہ بن چکی ہے۔