سندھ میں آئین کی بحالی کے لیے تحریک چلانی پڑے گی: حلیم عادل شیخ

Published On 29 December,2021 03:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں آئین کی بحالی کے لیے تحریک چلانی پڑے گی، 31 دسمبر کو سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کریں گے، نسلہ ٹاور معاملے میں منظور کاکا جیسے افراد کو پکڑنا ضروری ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی، سندھ حکومت کیخلاف چارج شیٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی، سندھ حکومت نے اکثریت کی بنیاد پر حقوق کو پامال کیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کو یونیورسٹی کا وی سی لگانے پر وزیراعلیٰ سندھ جواب دیں، رانا شمیم کو 30 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں، صوبہ سندھ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔