مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 2کشمیریوں کو شہید کردیا

Published On 25 December,2021 04:44 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائی کے دوران دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے چوگام میں فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔

بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔