اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کہتے ہیں اب کوئی اگر ووٹ بیچے گا تو اسکو ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا جا سکے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون بن گیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق ملے گا۔
تاجک تاریخ کے آئینے میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اس کتاب کی مدد سے تاجکستان کی تاریخ جاننے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور تاجکستان کا ایک جیسا نام اور کلچر ہے ۔ وزیراعظم عمران خان تاجکستان بھی گئے۔ تاجکستان کی یہ کتاب اس قوم کا بتاتی ہے جو قومی وحدت پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا ۔ افغان لیڈرشپ نے وعدہ کیا ہے کہ ان کی زمین کبھی کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں سینیٹ میں ووٹ فروخت ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بل پیش کرر رہے ہیں۔ الیکشن ایکٹ پر کل کابینہ کو بریفنگ دی ہے۔ اب کوئی اگر ووٹ بیچے گا تو اسکو ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا جا سکے گا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون بن گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق ملے گا۔ قانون سازی میں جس کو بھی ووٹ دیں مگر قانون سازی میں تعاون بھی کریں۔ رونق لگانا، آڈیو ویڈیو لیک کرنا یہ سب لوگوں کی خدمت کرنا نہیں ہے۔