کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ نالے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔
شیر شاہ پراچہ چوک نالے میں دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص اسپتال میں زیر علاج تھا۔ جاں بحق شخص کی شناخت جمیل احمد کے نام سے کرلی گئی۔ جمیل احمد کا آبائی تعلق راجن پور سے تھا۔
مقتول کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔ جمیل احمد کے دم توڑنے کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔