وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو اجلاس،14نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 19 December,2021 11:23 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو ہو گا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ 14نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کو او آئی سی اجلاس بارے اعتماد میں لیا جائے گا، 14 نکاتی ایجنڈے میں وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے، بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ ،کونسل آف چارٹڈ اکاؤنٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی ۔

ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس میں کے پی ممبر کی تعیناتی ،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ 2021 کے مسودے ،شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی ،نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی ۔

بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیوں،جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔

جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی ،میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اورکابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔