این اے 133 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، جسٹس فیصل زمان کی اپیلوں پر سماعت سے معذرت

Published On 15 November,2021 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ممبر جسٹس فیصل زمان نے پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جمشید اقبال چیمہ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو بینچ کے رکن جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت سے معذوری کا اظہار کر دیا۔

ینچ کے سربراہ نے جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کی درخواستیں چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ کو بھجوا دیں اور سفارش کی کہ ان درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔ اس پہلے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کی تھی۔