جنید صفدر کی رسم حنا،مریم نواز کی روایتی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Published On 12 December,2021 09:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی رسم حنا کی تقریبات حمزہ شہباز سمیت مختلف رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ مریم نواز کی دیگر خواتین کے ساتھ روایتی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ(ن) کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی رسم حنا کا دوسرا فنکشن ہواجس میں حمزہ شہباز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔

آج 5 بجے جنید صفدر کا مایوں کا فنکشن ہوا جبکہ لڑکی والوں کی جانب سے چک شہزاد میں مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سارے پروگرام میں مریم نواز ، جنید صفدر، کیپٹن (ر) صفدر گنگناتے نظر آئے،مریم نواز یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں گنگناتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں۔ تقریب میں گھوڑوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص اور گلوکاروں نے بھی رنگ جمایا۔ برات 14 دسمبر کو رات آٹھ بجے روانہ ہو گی جبکہ جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں ہوگی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی وجہ سے 15 دن کے لئے سیاسی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔